ابنا: پروگرام میں خواتین اور بچوں نے بھرپورشرکت کی پروگرام کا مقصدفلسفہ شہادت و مقام شہداء کو سمجھاناتھاتاکہ خواتین میں شہادت اور شہداء کی عظمت کے حوالے سے شعور بیدار ہو۔پروگرام میں شہید فاؤنڈیشن کے تعاون سے مختلف سانحات کی تصویری نما ئش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔اسکے علاوہ مقام شہداء کوبہتر طریقے سے سمجھانے کے لئے پروجیکٹر پر مقام شہداء پر مبنی ایک فلم دکھائی گئی۔ آخرمیں خواہرزہراء نجفی مقام شہداء اور فلسفہ شہادت بیان کیا اور کراچی میں مسلسل ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے حکومتی خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔اس کہ علاوہ خواہرزہراء نجفی نے دشمنوں اور فتنہ گروں کی سازیشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمن ہمارے اتحاد سے خوف زدہ ہے وہ ہمارے اتحادکو پارہ پارہ کرنے کی سازشیں کررہا ہے لہذا وحدت کی فضا کو قا ئم رکھنے کے لئے اس کی حفاظت کے لئے ہمیں دانشمندی ،ہوشمندی ،شعور و بیداری کی ضرورت ہے۔آخر میں انھوں نے سرجانی یونٹ کی اس کاوش کو سرہاتے ہوئے فرمایا کہ یقیناَشہید کبھی مرتا نہیں اور نہ ہی وہ ملت کبھی مغلوب ہوتی ہےجو اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہے
اور یقینانہ ہم کبھی اپنے شہداء کو نہ فراموش کر سکتے ہیں اور نہ کبھی اپنے ملک و دین کے دفاع میں شہادت دینے سے گریز کرئے گے.
.....
/169